ابنا: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشیوچ نے کہا ہے کہ شام کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں روس کے موقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئي ہے اور یہ کہ روس تشدد روکے جانے اور بحران کے پر امن حل کی ضرورت پر بدستور تاکید کرتا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت شام کے مخالف باغی مسلح گروہوں نے دہشت گردانہ کارروائيوں اور نہتے لوگوں پر حملے جیسے خوں ریز اقدامات انجام دینے کا بارہا اعتراف کیا ہے نیز مسلح افراد شام کے دیہی علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔الیگزینڈر لوکاشیوچ نے کہا کہ ان حالات میں ملک کے باہر سے شامی باغیوں کی سیاسی اور مادی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور اسمگلنگ کے ذریعہ بڑی تعداد میں ہتھیار شام پہنچائے جاتے ہیں اور غیرقانونی مسلح گروہوں کو دئیے جاتے ہیں۔
.......
/169